نواز شریف نے بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے نامزد کردیا

بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت

August 27, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

مظفرآباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے پارٹی امیدوار نامزد کردیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے مطابق نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی افتخار گیلانی کی نامزدگی کی تصدیق کردی ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی کو آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔

افتخار گیلانی کی نامزدگی کے بعد آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی مشاورت کا اہم مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے آئینی اور پارلیمانی کارروائی آئندہ مرحلے میں آگے بڑھائی جائے گی۔