پمز سانحہ: حکومت کا جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 50، 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

مالی معاونت غمزدہ خاندانوں کی مشکلات کو کم کرنے اور ان کے دکھ کا کچھ مداوا کرنے کی ایک مخلصانہ کوشش

August 27, 2026 · قومی

فائل فوٹو

حکومتِ پاکستان نے پمز اسپتال میں آتشزدگی کے دلخراش واقعہ میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کے لواحقین کے لیے فی کس 50 لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت متاثرہ خاندانوں کے اس عظیم غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ حکام نے واضح کیا کہ مالی معاوضہ قیمتی انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے اور نہ ہی جاں بحق ہونے والے بچوں کو واپس لایا جا سکتا ہے، تاہم یہ مالی معاونت غمزدہ خاندانوں کی مشکلات کو کم کرنے اور ان کے دکھ کا کچھ مداوا کرنے کی ایک مخلصانہ کوشش ہے۔ حکومت نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کی جائے گی۔