مصطفیٰ کمال نے استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا، طارق فضل کی تصدیق

فرانزک رپورٹ آنے تک حتمی فیصلہ نہیں ہوگا، طارق فضل چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

August 28, 2026 · قومی
مصطفیٰ کمال نے استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا، طارق فضل کی تصدیق

مصطفیٰ کمال نے استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا، طارق فضل کی تصدیق

پمز اسپتال کے بچوں کے آئی سی یو میں آتشزدگی کے المناک واقعے کے بعد وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وفاقی وزیر صحت نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا ہے اور وہ استعفیٰ دینے کے لیے تیار تھے، تاہم اس معاملے میں حتمی فیصلہ فرانزک اور تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے اور حکومت کسی 1 فرد کے خلاف عجلت میں کارروائی کرنے کے بجائے پہلے مکمل رپورٹ کا انتظار کرنا چاہتی ہے تاکہ غفلت کے ذمہ داروں کا درست تعین ہوسکے۔