سملی ڈیم کے سپل وے گیٹ کھول دیے گئے، پانی کا اخراج جاری
سطح زیادہ ہونے پر سملی ڈیم کا ایک گیٹ کھولا گیا، متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری۔
August 29, 2026 · قومی
سملی ڈیم کے سپل وے گیٹ کھول دیے گئے، پانی کا اخراج جاری
سملی ڈیم کا پانی انتہائی زیادہ سطح تک پہنچنے کے بعد آج رات ایک سپل وے گیٹ 2 فٹ کھول دیا گیا ہے، جس سے تقریباً 1600 کیوسک پانی کا اخراج ہو رہا ہے۔ پانی کی سطح مناسب حد تک کم ہونے کے بعد سپل وے گیٹ دوبارہ بند کر دیے جائیں گے۔ تمام متعلقہ اداروں کو ضروری حفاظتی اقدامات اور نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بروقت نپٹا جا سکے۔