لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار پٹری سے اتر گئی،4 بوگیاں متاثر

ریل کار لاہور اسٹیشن سے روانہ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد موریہ پل کے مقام پر ڈی ریل ہوئی۔ حادثے کے بعد متاثرہ چاروں بوگیاں پٹری سے نیچے موجود ہیں۔

August 29, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: لاہور ریلوے اسٹیشن سے راولپنڈی جانے والی ریل کار موریہ پل کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ٹرین کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ذرائع کے مطابق ریل کار لاہور اسٹیشن سے روانہ ہونے کے کچھ ہی دیر بعد موریہ پل کے مقام پر ڈی ریل ہوئی۔ حادثے کے بعد متاثرہ چاروں بوگیاں پٹری سے نیچے موجود ہیں۔

حادثے کے باعث ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باوجود متعدد مسافر متاثرہ بوگیوں میں موجود ہیں اور صورتحال کے باعث انہیں پریشانی کا سامنا ہے۔

واقعے کے بعد ریلوے حکام نے متاثرہ بوگیوں کو دوبارہ پٹری پر لانے اور ریل کار کی روانگی بحال کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

حادثے کی وجوہات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصان سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔