ریحام خان کی آیت نور کے گھر آمد، والدین سے تعزیت، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ظلم کے خلاف سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر سب کو آواز اٹھانی چاہیے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اجتماعی اقدامات ضروری ہیں۔

August 29, 2026 · قومی
ریحام خان کی آیت نور کے گھر آمد، والدین سے تعزیت، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ریحام خان کی آیت نور کے گھر آمد، والدین سے تعزیت، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

ہری پور: سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان ہری پور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی پانچ سالہ آیت نور کے گھر پہنچ گئیں اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ریحام خان نے آیت نور کے والدین سے ملاقات کے دوران افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ وہ ہر فورم پر اپنی طرف سے ان کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ظلم کے خلاف سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر سب کو آواز اٹھانی چاہیے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اجتماعی اقدامات ضروری ہیں۔

ریحام خان نے والدین پر زور دیا کہ بچوں کی حفاظت کے لیے انہیں اکیلے باہر بھیجنے سے گریز کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قصور اور سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعات بھی سب کے سامنے ہیں، اس لیے بچوں کے تحفظ کے معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آیت نور کے قتل کے واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔