سوات میں مسافر کوچ اور ڈمپر میں خوفناک تصادم،4 افراد جاں بحق

حادثے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کو طبی امداد کے لیے بٹ خیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا

August 30, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سوات: موٹر وے ٹنل نمبر 3 کے قریب مسافر کوچ اور ڈمپر کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق حادثہ سوات میں موٹر وے ٹنل نمبر 3 کے قریب پیش آیا، جہاں مسافر کوچ اور ڈمپر آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ 4 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 7 افراد کو طبی امداد کے لیے بٹ خیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

حادثے کے بعد متعلقہ اداروں نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔