نالہ ڈیک میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درمیانے درجے کا سیلاب

پانی کی سطح میں اضافے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔

August 30, 2026 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا (فیس بک)

فوٹو سوشل میڈیا (فیس بک)

ظفروال: نالہ ڈیک میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث علاقے میں درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق نالہ ڈیک میں اس وقت تقریباً 16 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے، جبکہ نالے میں پانی کے بہاؤ کی مجموعی گنجائش 30 ہزار کیوسک ہے۔

حکام کے مطابق پانی کی سطح میں اضافے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔

انتظامیہ نے نالہ ڈیک کے اطراف رہائش پذیر افراد کو محتاط رہنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ مزید بارشیں ہونے کی صورت میں نالہ ڈیک میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے باعث سیلابی صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں جبکہ شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔