بیرسٹر افتخار گیلانی نے فاروق حیدر کے بعد شاہ غلام قادر کو بھی رام کر لیا

وزیر اعظم کی نامزدگی کے معاملے پر مسلم لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر اور سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر پارٹی قیادت سے سخت ناراض تھے

August 30, 2026 · قومی
بیرسٹر افتخار گیلانی نے فاروق حیدر کے بعد شاہ غلام قادر کو بھی رام کر لیا

بیرسٹر افتخار گیلانی نے فاروق حیدر کے بعد شاہ غلام قادر کو بھی رام کر لیا

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے نواز لیگ آزاد کشمیر کے دونوں بڑوں کو منا لیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کی نامزدگی کے معاملے پر مسلم لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر اور سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر پارٹی قیادت سے سخت ناراض تھے

اور دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے رائے شماری کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا تھا

تاہم بیرسٹر افتخار گیلانی پولنگ کے روز راجہ فاروق حیدر کو منا کر اسمبلی لانے میں کامیاب ہو گئے تھے

جبکہ شاہ غلام قادر کو راضی کرنے کیلئے نومنتخب وزیراعظم گزشتہ روز اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پہنچے اور اس طرح انہوں نے پارٹی کے اندر ابھرتے بڑے بحران کو ٹالنے کا اہتمام کر لیا۔