ایبٹ آباد: گھریلو تلخ کلامی پر شوہر نے تیز دھار آلے سے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا
ایبٹ آباد میں ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد فرار اختیار کر لیا۔
ایبٹ آباد: گھریلو تلخ کلامی پر شوہر نے تیز دھار آلے سے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا
ایبٹ آباد (میڈیا) تھانہ مانگل کی حدود سجیکوٹ کوٹلہ میں جہیز کے تنازع پر شوہر نے اپنی 29 سالہ بیوی کو تیز دھار آلے سے وار کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق الائی کے رہائشی ملزم ثاقب نے اپنی 28 سالہ بیوی سماء رقیہ کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹ دیا۔ مقتولہ کے والد محمد بشیر (سکنہ بالاکوٹ) کا کہنا ہے کہ 8 سالہ ازدواجی زندگی کے دوران جہیز کم لانے کی وجہ سے ان کی بیٹی پر مسلسل تشدد کیا جاتا تھا۔
پولیس نے مقتولہ کے والد محمد بشیر ولد خان زمان کی مدعیت میں ملزم ثاقب کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے۔ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔