فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی، سی ڈی اے اسپتال اور پولی کلینک پر 5 لاکھ روپے جرمانہ
فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر دارالحکومت کے 2 اہم اسپتالوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی، سی ڈی اے اسپتال اور پولی کلینک پر 5 لاکھ روپے جرمانہ
فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر سی ڈی اے فائر سروس نے سی ڈی اے اسپتال اور پولی کلینک اسپتال کی انتظامیہ کو مجموعی طور پر 5 لاکھ روپے کا چالان کردیا ہے۔ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق متعدد نوٹسز کے باوجود دونوں اسپتالوں میں فائر اینڈ لائف سیفٹی سے متعلق نقائص دور نہیں کیے گئے ہیں۔
معائنے کے دوران اسپتالوں میں فائر ڈیٹیکشن اینڈ الارم سسٹم اور فائر فائٹنگ سسٹم میں خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایمرجنسی لائٹنگ، ایگزٹ سائن ایج اور اسپتال سے باہر نکلنے کے راستوں سے متعلق بھی سنگین نقائص سامنے آئے ہیں۔
سی ڈی اے فائر سروس نے متعلقہ اسپتالوں کی انتظامیہ کو تمام فائر اینڈ لائف سیفٹی نقائص فوری طور پر دور کرنے اور اصلاحی اقدامات مکمل کرکے جلد از جلد کمپلائنس رپورٹ جمع کرانے کی سخت ہدایت جاری کی ہے۔