پنجاب اسمبلی میں 16سال سےکم عمربچوں کی سوشل میڈیا رسائی محدود کرنےکی قرارداد منظور
سوشل میڈیا سے بچوں کو سائبر بلنگ، جنسی استحصال،نامناسب مواد اور ذہنی دباؤ کا سامنا ہے
فائل فوٹو
پنجاب اسمبلی نے 16 سال سے کم عمر بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی محدود کرنے اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مؤثر قانونی پابندی کی قرارداد اتفاقِ رائے سے منظور کر لی۔
یہ قرارداد حکومتی رکن اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے پیش کی۔
قرارداد میں بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مربوط نظام اور مؤثر قانون سازی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال بچوں کو سائبر بلنگ، آن لائن جنسی استحصال، نامناسب مواد، ذہنی دباؤ اور دیگر سنگین خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔
قرارداد میں سوشل میڈیا کے استعمال کے حوالے سے خصوصی مہم چلانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔