پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد آزاد کشمیر سے گرفتار۔لاہور منتقل

لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی

September 3, 2026 · قومی

فائل فوٹو

شادباغ اور نوانکوٹ میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے معاملے میں سی ٹی ڈی نے پولیس اہلکاروں کی شہادتوں میں ملوث دہشت گرد طارق کو حراست میں لے کر لاہور منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد طارق کو سی ٹی ڈی نے آزاد کشمیر کے علاقے باغ سے حراست میں لیا، جبکہ آزاد کشمیر پولیس نے بھی سی ٹی ڈی اور پولیس کے آپریشن کے دوران معاونت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گرد طارق تین پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔