کراچی،ملیر سٹی کے پولیس اہلکار منشیات فروشی کرتے پکڑے گئے
مقامی افراد کے مطابق دونوں اہلکاروں کو ایک تنگ گلی میں روکا گیا، جہاں ان کے قبضے سے سفید رنگ کا مشتبہ پاؤڈر پر مشتمل پیکٹ برآمد ہوا
فوٹو سوشل میڈیا ایکس
کراچی(اُمت نیوز) ملیر سٹی تھانے سے وابستہ دو پولیس اہلکاروں کو شہریوں کی جانب سے مبینہ طور پر منشیات فروخت کرتے ہوئے پکڑے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
مقامی افراد کے مطابق دونوں اہلکاروں کو ایک تنگ گلی میں روکا گیا، جہاں ان کے قبضے سے سفید رنگ کا مشتبہ پاؤڈر پر مشتمل پیکٹ برآمد ہوا۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ دونوں اہلکار مبینہ طور پر منشیات کی فروخت میں ملوث تھے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ متعدد افراد نے پولیس اہلکاروں کو گھیر رکھا ہے، جبکہ ایک اہلکار کو صورتحال پر پریشان دکھائی دے رہا ہے۔
کراچی
ملیر سٹی کے دو پولیس اہلکاروں کو اہل علاقہ نے مبینہ طور پر منشیات فروخت کرتے ہوئے پکڑ لیا
ایس ایس پی ملیر کا فوری نوٹس
کراچی: تھانہ ملیر سٹی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے معاملے کا ایس ایس پی ملیر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف انکوائری کے احکامات جاری کر… pic.twitter.com/Ng3ruy6q7n— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) September 4, 2026
واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی ملیر نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف انکوائری کے احکامات جاری کردیئے۔
پولیس حکام کے مطابق تحقیقات کے ذریعے واقعے کی حقیقت سامنے لائی جائے گی اور الزامات ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حتمی حقائق انکوائری مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔