کوہ پیما سید علی شاہ کی میت آبائی گاؤں پہنچا دی گئی

آپریشن میں سکردو سے تعلق رکھنے والے چاگوری گروپ کے ماہر کوہ پیماؤں اور مقامی کوہ پیماؤں نے بھی حصہ لیا۔

September 6, 2026 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا فیس بک

فوٹو سوشل میڈیا فیس بک

سوات: فلک سر چوٹی پر حادثے کا شکار ہونے والے معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کے آبائی گاؤں پہنچا دی گئی۔

سید علی شاہ کی میت فلک سر کے دشوار گزار علاقے سے ریکور کیے جانے کے بعد بیس کیمپ منتقل کی گئی، جہاں سے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسے آبائی علاقے روانہ کیا گیا۔

ریسکیو آپریشن پاک فوج کی 6 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر عامر جمیل کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔ آپریشن میں سکردو سے تعلق رکھنے والے چاگوری گروپ کے ماہر کوہ پیماؤں اور مقامی کوہ پیماؤں نے بھی حصہ لیا۔

سید علی شاہ فلک سر چوٹی پر پیش آنے والے حادثے کے بعد تقریباً دو ماہ سے وہاں موجود تھے۔ طویل اور مشکل سرچ آپریشن کے بعد ان کی میت کا سراغ لگا کر ریکور کیا گیا۔

سید علی شاہ کا تعلق اپر سوات کے علاقے خوازہ خیلہ سے تھا اور وہ خطے کے معروف کوہ پیماؤں میں شمار ہوتے تھے۔ جولائی میں فلک سر سر کرنے کے دوران واپسی پر حادثے کا شکار ہونے کے بعد ان کی میت دشوار گزار پہاڑی علاقے میں رہ گئی تھی