میر رضاقتل کیس کا عبوری چالان عدالت میں پیش ، کسی ملزم کا نام شامل نہیں

عبوری چالان میں صرف پانچ گواہوں کے نام شامل ہیں۔

September 7, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: پولیس نے میررضا قتل کیس کاعبوری چالان عدالت میں پیش کر دیا ، ڈی ایس پی سراج لاشاری نے سٹی کورٹ میں عبوری چالان جمع کرایا

تفصیلات کے مطابق چالان میں کسی ملزم کا نام شامل نہیں ہے، عبوری چالان میں ضمانت حاصل کرنے والوں میں بھی کسی کا نام شامل نہیں، عبوری چالان میں پانچ گواہوں کے نام شامل ہیں۔ گواہوں میں مریم،علیشبا،سلوی خان،احسان اللہ ، محمد میسم عرف ایشو ، عبدالرزاق،شہریار علی ،کاظم حسین،محمد احمد،عبد اللہ سمیت 19 گواہ شامل ہیں ۔

عبوری چالان میں کہا گیاہے کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجزحاصل کی گئی، ملزموں کی تلاش جاری ہے۔ میررضاکی کمپنی کےبینک اکاؤنٹ کی 3مہینوں کی ٹرانزیکشنز کے لئے خطوط لکھ دئیے گئے ہیں ، قبرکشائی کی گئی اور اسکے بعد دوبارہ پوسٹ مارٹم رپورٹ بنائی گئی۔ ڈی این اے رپورٹ کو عبوری چالان کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے، تفتیش مکمل کرنے کے لئے مزید مہلت دی جائے۔