بنوں میں پولیس لائن سے ڈی ایس پی کی بازیابی،غیر قانونی حراست کا انکشاف

عدالتی بیلف نے پولیس لائن کے کمرے سے ڈی ایس پی کو بازیاب کرا لیا

September 9, 2026 · قومی

فائل فوٹو

بنوں میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر رحمت اللہ کو مبینہ طور پر پانچ روز تک پولیس لائن میں غیر قانونی طور پر قید رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔

عدالتی بیلف نے پولیس لائن کے ایک کمرے سے ڈی ایس پی رحمت اللہ کو بازیاب کرا لیا، جس کے بعد مبینہ غیر قانونی حراست کا معاملہ عدالتی کارروائی کے دوران منظرِ عام پر آگیا۔

ڈی ایس پی رحمت اللہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈی پی او فرقان بلال نے انہیں بغیر کسی قانونی جواز کے سیل میں رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں کہ کس الزام میں حراست میں رکھا گیا تھا۔

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر پر عائد مبینہ الزامات تاحال سامنے نہیں لائے گئے۔

عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے انہیں آئندہ پیشی پر طلب کرلیا ہے۔