الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے پروگرام کے تحت 17 ہزار 118 درخواستیں منظور

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں الیکٹرک گاڑیوں کے قرضے منظور کرلیے گئے۔

September 9, 2026 · قومی
الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے پروگرام کے تحت 17118 درخواستیں منظور

الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے پروگرام کے تحت 17118 درخواستیں منظور

ایکسس ٹو فنانس اسٹیئرنگ کمیٹی نے الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے پروگرام کے تحت 17 ہزار 118 درخواستیں منظور کرلی ہیں، وفاقی وزیر خزانہ نے منظور شدہ قرضوں کو عملی طور پر جاری کرنے کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ایکسس ٹو فنانس پروگرام اسٹیئرنگ کمیٹی کا چوتھا اجلاس ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پروگرام کے تحت 1860 الیکٹرک بائیکس فراہم کی جاچکی ہیں، الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 2.581 ارب روپے کے قرضے منظور کرکے 804 ملین روپے جاری بھی کیے جاچکے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں مالیاتی آگاہی کے 508 میں سے تقریباً 100 پروگرامز پہلے ہی منعقد کیے جاچکے ہیں۔

وزیر خزانہ نے ان کے نتائج اور اثرات کا جائزہ لینے پر زور دیا اور کہا کہ کاروباری افراد کو رسمی مالیاتی نظام تک رسائی آسان بنائی جائے، معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے نجی شعبے کو فنانسنگ کی فراہمی بڑھانا ضروری ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ فنانسنگ کی منظوری کو حقیقی قرض، سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمی میں تبدیل کرنا ہوگا۔