کم عمری کی شادی ، نکاح رجسٹرارپرنئی پابندیاں عائد

کوئی نکاح رجسٹرار اپنی مقررہ حدود سے باہر ہونے والے نکاح کی رجسٹریشن نہیں کر سکے گا،محکمہ بلدیات پنجاب

September 10, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق نئے قواعد کے تحت کوئی نکاح رجسٹرار اپنی مقررہ حدود سے باہر ہونے والے نکاح کی رجسٹریشن نہیں کر سکے گا۔

نکاح رجسٹرار مقرر ہونے کے لیے باقاعدہ کوالیفائیڈ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ نکاح سے متعلق امتحان میں کم از کم 90 فیصد نمبر حاصل کرنا بھی شرط ہوگا۔

حکومت پنجاب کے مطابق نکاح رجسٹرار کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل فون چلانے کی صلاحیت بھی ضروری ہوگی، جبکہ ڈیجیٹل نظام استعمال نہ کرنے والے شخص کو نکاح رجسٹرار مقرر نہیں کیا جائے گا۔

نئے قواعد کے مطابق نکاح رجسٹرار کو نکاح کی رجسٹریشن سات روز کے اندر مکمل کرکے متعلقہ یونین کونسل کو بھجوانا ہوگی۔

محکمہ بلدیات پنجاب نے یہ شرط بھی عائد کی ہے کہ جس شخص کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہو، اسے نکاح رجسٹرار مقرر نہیں کیا جائے گا۔