پروفیسر عارف ساقی تشدد کیس،مرکزی ملزم کونین شاہ گرفتار
ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے موبائل فون بند کرکے نقل و حرکت کر رہا تھا، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔
فوٹو سوشل میڈیا(
کراچی: پروفیسر عارف ساقی اور ان کے بھتیجے پر مبینہ تشدد کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مرکزی ملزم کونین علی گوہر شاہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق ایسٹ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ پولیس پارٹی نے تعاقب کے بعد ملزم کونین شاہ کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے موبائل فون بند کرکے نقل و حرکت کر رہا تھا، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے سچل تھانے منتقل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پولیس کی جانب سے ملزم کی عدم گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا تھا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس پر دباؤ بڑھایا گیا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ واقعے میں ملوث دیگر افراد کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔