سانگھڑ میں ٹریکٹر ٹرالی اور کار میں خوفناک تصادم، 2 نوجوان جاں بحق

حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

September 11, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سانگھڑ میں سنجھورو موڑ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور کار کے درمیان پیش آنے والے خوفناک حادثے میں 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر ٹرالی پر لدا ہوا بانس کار سے ٹکرا گیا اور بانس گاڑی کے اندر جا گھسا، جس کے نتیجے میں کار میں سوار دونوں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوانوں کی شناخت رانا ثاقب اور نومی جٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔