اڈیالہ جیل میں 40 سالہ حوالاتی بیماری کے باعث انتقال کرگیا

اچانک طبیعت خراب ہوئی، جس پر اسے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

September 11, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں منشیات کے مقدمے میں قید 40 سالہ حوالاتی بیماری کے باعث انتقال کرگیا۔
جیل حکام کے مطابق اویس احمد کی اچانک طبیعت خراب ہوئی، جس پر اسے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ متوفی تھانہ جاتلی میں درج منشیات کے مقدمے میں زیرحراست تھا۔
جیل انتظامیہ کے مطابق واقعے سے متعلق مزید قانونی اور انتظامی کارروائی جاری ہے۔