پشاور صرافہ بازار میں گیس سلنڈر دھماکہ

واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

September 11, 2026 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا ایکس

فوٹو سوشل میڈیا ایکس

پشاور کے اندرون شہر صرافہ بازار میں گیس سلنڈر دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی ذرائع کے مطابق صرافہ بازار میں سونے کے زیورات تیار کرنے والی دکانوں میں گیس سلنڈرز کا استعمال کیا جاتا ہے، جس کے باعث حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی صورت میں ایسے واقعات کا خطرہ موجود رہتا ہے۔

اندرون شہر کی متعدد عمارتیں بھی پرانی اور بوسیدہ حالت میں ہیں، جس کے باعث کسی بھی حادثے کی صورت میں نقصان کا خدشہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

واقعے کے بعد شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ بازار میں گیس سلنڈرز کے استعمال اور بوسیدہ عمارتوں کا جائزہ لے کر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔