منگھوپیر میں مقتول روشم کے اہلخانہ کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری
روشم نے حال ہی میں میٹرک کا امتحان مکمل کیا تھا اور وہ پوزیشن ہولڈر طالب علم تھا۔
فوٹو سوشل میڈیا
کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 16 سالہ نوجوان روشم کے اہلخانہ کا منگھوپیر تھانے کے باہر احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔
مقتول کے اہلخانہ اور علاقہ مکین تھانے کے باہر دھرنا دیے بیٹھے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ روشم کی ہلاکت میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔
مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ جب تک بیٹے کے قاتل گرفتار نہیں ہوتے، وہ تدفین نہیں کریں گے۔ ان کے مطابق نماز جمعہ بھی دھرنے کے مقام پر ادا کی جائے گی اور انصاف ملنے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب منگھوپیر کے علاقے اجتماع گاہ کے قریب مہران سٹی بلاک 6 میں مبینہ ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے 16 سالہ روشم ولد ڈاکٹر روئیداد خان جاں بحق ہوگیا تھا۔
اہلخانہ کے مطابق روشم نے حال ہی میں میٹرک کا امتحان مکمل کیا تھا اور وہ پوزیشن ہولڈر طالب علم تھا۔