بیرسٹر گوہر کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

ملاقات میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس بھی شریک تھے

September 11, 2026 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا ایکس

فوٹو سوشل میڈیا ایکس

اسلام آباد۔چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس بھی شریک تھے۔ رہنماؤں نے ملکی سیاسی معاملات کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کے آئندہ مارچ سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔

ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی حالات کا جائزہ لیا گیا اور اپوزیشن کی آئندہ حکمت عملی سمیت مختلف امور پر مشاورت کی گئی۔