کراچی:سمندر میں 3 افراد ڈوب گئے،2 کو بچا لیا، ایک بچہ جاں بحق
متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
فائل فوٹو
کراچی: سمندر میں 3 افراد ڈوب گئے، دو کو بچا لیا گیا جب کہ ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دلخراش واقعہ ہاکس بے منوڑہ روڈ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے دو کم عمر لڑکوں سمیت 3 افراد ڈوب گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈوبنے والے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں کی گئیں، ریسکیو ٹیم نے ایک بچے کی لاش سمندر سے نکال لی۔
دوسری جانب جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ جبکہ ایک لڑکے سمیت 2 افراد کو نیم بے ہوشی کی حالت میں سمندر سے نکال لیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ نیم بے ہوشی کی حالت میں نکالے جانے والوں میں ایک کی شناخت 9 سالہ حیدر عباس کے نام سے ہوئی ہے۔ متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔