راولپنڈی پولیس افسران اور اہلکاروں کی چھٹیوں پر پابندی عائد
چھٹیوں کی بندش سے متعلق احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور یکم اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
September 12, 2026 · قومی
راولپنڈی پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی ہر قسم کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق چھٹیوں پر پابندی کا حکم سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
جاری احکامات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے افسران اور اہلکار یکم اکتوبر تک کسی بھی قسم کی چھٹی نہیں لے سکیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کی بندش سے متعلق احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور یکم اکتوبر تک جاری رہیں گے۔