حیدرآباد پولیس کی کارروائی، اغوا کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں گھر سے چوری میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کی چاندی برآمد کر لی گئی۔
حیدرآباد پولیس کی بروقت کارروائی، لطیف آباد میں گھر سے چوری کی بڑی واردات کا معمہ حل، 4 ملزمان گرفتار اور 574 تولہ چاندی برآمد
حیدرآباد پولیس نے لطیف آباد میں گھر سے چوری کی بڑی واردات میں ملوث 4 رکنی گروہ کو گرفتار کر کے 574 تولہ چاندی برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق 29 اگست 2026 کو رات گئے تھانہ بی سیکشن کی حدود، لطیف آباد یونٹ نمبر 6 میں کاروباری شخصیت زبیر احمد ملک کے گھر سے نامعلوم ملزمان واردات کے دوران نقد رقم، 574 تولہ چاندی اور طلائی زیورات چوری کر کے لے گئے تھے۔
واقعے کا مقدمہ کرائم نمبر 202/2026 زیرِ دفعات 454، 457، 380 اور 34 تھانہ بی سیکشن میں درج کر کے واردات کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کا آغاز کیا گیا تھا۔ ایس ایچ او ہٹڑی انسپکٹر اسلم بُلو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں سونیا زوجہ دلبر چانڈیو، صفان ملک، علی حسن ملک اور فرحان خانزادہ شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، اور ان کی نشاندہی پر چوری شدہ 574 تولہ چاندی اور 4 موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ہیں۔ برآمد شدہ چاندی کی مالیت تقریباً 38 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ پولیس کی طرف سے گرفتار ملزمان سے واردات کے حوالے سے مزید تفتیش اور چوری شدہ دیگر مال کی برآمدگی کے لیے کارروائی جاری ہے۔