ربیع الثانی 1448 ہجری کا چاند نظر نہ آیا

پاکستان میں ربیع الثانی کا نیا اسلامی مہینہ پیر 14 ستمبر سے شروع ہوگا۔

September 12, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں ربیع الثانی 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق ربیع الاول کا مہینہ مکمل ہونے کے بعد یکم ربیع الثانی پیر 14 ستمبر 2026 کو ہوگی۔

وزارت مذہبی امور نے بھی ربیع الثانی 1448 ہجری کے آغاز سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اس طرح پاکستان میں ربیع الثانی کا نیا اسلامی مہینہ پیر 14 ستمبر سے شروع ہوگا۔