قائداعظم کے ہم شکل خالد حسین ترین حادثے میں زخمی ہوگئے

حادثے کے بعد خالد حسین ترین کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ایمرجنسی میں طبی امداد فراہم کی۔

September 12, 2026 · قومی
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

شکارپور: زرخیل لنک روڈ پر قائداعظم محمد علی جناح کے ہم شکل خالد حسین ترین کو ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ان کی ٹانگ میں فریکچر ہوگیا۔

حادثے کے بعد خالد حسین ترین کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ایمرجنسی میں طبی امداد فراہم کی۔

طبی معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ حادثے کے باعث ان کی ٹانگ کی ہڈی میں فریکچر ہوا ہے۔

حادثے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔