ماہ نور صفدر کی نکاح کی تقریب، شہباز شریف جاتی امرا پہنچ گئے

سابق وزیراعظم نواز شریف، کیپٹن (ر) صفدر، حسن نواز اور حسین نواز بھی جاتی امرا میں موجود ہیں۔

September 12, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کی نکاح کی تقریب جاتی امرا میں جاری ہے، جس میں شریف خاندان کے قریبی افراد اور اہم شخصیات شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نکاح کی تقریب میں شرکت کے لیے جاتی امرا پہنچ گئے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب بھی تقریب میں شرکت کے لیے جاتی امرا پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، کیپٹن (ر) صفدر، حسن نواز اور حسین نواز بھی جاتی امرا میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب کو محدود رکھا گیا ہے اور اس میں صرف شریف خاندان، قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے۔