سابق ایم پی اے جمال صدیقی کی گاڑی کراچی سے چوری، مقدمہ درج
گاڑی ان کے بھائی ظہیر الدین کے استعمال میں تھی ۔ریسٹورنٹ سے کھانا کھانے کے بعد واپس آئے تو گاڑی وہاں موجود نہیں تھی۔
فائل فوٹو
کراچی: سابق رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی کی گاڑی کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ سے چوری ہوگئی، جس کا مقدمہ زمان ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
جمال صدیقی کے مطابق گاڑی ان کے بھائی ظہیر الدین کے استعمال میں تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ بھائی ایک ریسٹورنٹ سے کھانا کھانے کے بعد واپس آئے تو گاڑی وہاں موجود نہیں تھی۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد ان کے بھائی نے زمان ٹاؤن تھانے میں گاڑی چوری ہونے کا مقدمہ درج کرایا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے گاڑی کی تلاش اور چوری میں ملوث افراد کا سراغ لگانے کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔