پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے قبل اسلام آباد میں کنٹینرز پہنچنا شروع

انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں اور ریڈ زون کے اطراف کنٹینرز منتقل کیے جارہے ہیں۔

September 13, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد( اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 27 ستمبر کو اعلان کردہ لانگ مارچ کے قریب آ تےہی وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی انتظامات کے تحت مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں اور ریڈ زون کے اطراف کنٹینرز منتقل کیے جارہے ہیں۔

رات کے اوقات میں مختلف مقامات پر کنٹینرز کی موجودگی کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں، جس کے بعد شہر میں ممکنہ سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات سے متعلق قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے سابق چیئرمین عمران خان کی رہائی کے مطالبے سمیت دیگر مطالبات کے لیے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی اقدامات کیے جارہے ہیں۔