بلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیاں ممنوع قرار
صوبے کے تمام سرکاری بوائز، گرلز، پوسٹ گریجویٹ، ڈگری اور انٹر کالجز پابندی کے دائرے میں شامل ہوں گے
September 13, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کوئٹہ: بلوچستان کے تمام سرکاری کالجز میں مختلف تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
جاری احکامات کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری بوائز، گرلز، پوسٹ گریجویٹ، ڈگری اور انٹر کالجز پابندی کے دائرے میں شامل ہوں گے۔
احکامات میں واضح کیا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت کے بغیر کسی تنظیم یا گروپ کو کالج میں تقریب یا سرگرمی منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تمام سرکاری کالجز کے پرنسپلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پابندی سے متعلق احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔