ہنگو میں شہید پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا
احقین اور سینیئر سول و عسکری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت
ہنگو میں خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے شہداء کی نمازِ جنازہ پشاور میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی ، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کُنڈی، کور کمانڈر پشاور، شُہدا کے لواحقین اور سینیئر سول و عسکری حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ـ۔
ہنگو میں خوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے چھ شہداء میں کیپٹن ابوذر فاروق شہید، لیفٹیننٹ شیراز بابر شہید، سپاہی شکیل احمد شہید، سپاہی حمزہ شہید، سپاہی محمد عثمان عزیز شہید اور نان کمبیٹنٹ غلام سجاد شامل ہیں۔
ـشہداء کا جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا جہاں انھیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔سیکیورٹی حکام نے کہاہے کہ ـدفاع وطن کیلئے شہداءکی لازوال قربانیاں سیکیورٹی فورسز کے غیرمتزلزل عزم کو مزیدتقویت دیتی ہیں ـ۔