ہری پور میں اراضی تنازع پر میاں بیوی قتل،شوہر کی لاش نذرِ آتش

دونوں مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہیڈکوارٹر ہسپتال غازی منتقل کی گئیں، جہاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

October 3, 2026 · قومی
ہری پور میں اراضی تنازع پر میاں بیوی قتل،شوہر کی لاش نذرِ آتش

ہری پور میں اراضی تنازع پر میاں بیوی قتل،شوہر کی لاش نذرِ آتش

ہری پور(یاورحیات) ہری پور کے علاقے غازی میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر واردات کے بعد مقتول شوہر کی لاش کو آگ لگا کر جلا دیاگیا۔
ڈی ایس پی غازی مسعود خان کے مطابق واقعہ موضع پیپلپالہ کے محلہ تھالہ میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں 54 سے 55 سالہ بوستان اور اس کی اہلیہ مسماۃ (ر) جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ غازی اسرار شاہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ دونوں مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہیڈکوارٹر ہسپتال غازی منتقل کی گئیں، جہاں قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر قتل کی وجہ اراضی کا تنازع سامنے آئی ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر ملوث دو افراد، اشفاق ولد مسکین اور قمر ولد جہانداد، کو گرفتار کرلیا، جو مقتولین کے رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مبینہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جبکہ واقعے کا مقدمہ قتل اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔