لاہور میں غیرملکی خاتون ڈیانا کی ویڈیو وائرل، زبردستی ملک بدر کرنے کا الزام
زبردستی واپس بھیجا جارہا ہے اور پولیس سمیت متعلقہ حکام انہیں ملک بدر کرنا چاہتے ہیں،خاتون
لاہور میں غیرملکی خاتون ڈیانا کی ویڈیو وائرل، زبردستی ملک بدر کرنے کا الزام
لاہور: مبینہ زیادتی کیس سے متعلق غیرملکی خاتون ڈیانا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں انہوں نے پاکستانی حکام، پولیس اور ایئرپورٹ انتظامیہ پر انہیں زبردستی ملک سے واپس بھیجنے کی کوشش کا الزام عائد کیا ہے۔
ویڈیو مبینہ طور پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ہے، جس میں آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی ڈیانا کو حکام سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
خاتون نے دعویٰ کیا کہ انہیں زبردستی واپس بھیجا جارہا ہے اور پولیس سمیت متعلقہ حکام انہیں ملک بدر کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق انہیں اپنے دفاع کے لیے وکیل کرنے یا قانونی کارروائی کا موقع بھی نہیں دیا جارہا۔
لاہور میں غیر ملکی خاتون ڈیانا کی لاہور ائیرپورٹ کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی
یہ لوگ مجھے زبردستی واپس بھیج رہے ،پولیس اور دیگر لوگ مجھے یہان سے واپس بھیجنا چاہتے ، مجھے وکیل کرنے کی بھی اجازت نہیں دے رہے ،شاید یہ ابھی مجھے ڈپورٹ کر دیں ، ڈیانا pic.twitter.com/fesiRmRCZG
— Ali Tanoli (@alitanoli889) October 3, 2026
ڈیانا نے ویڈیو میں خدشہ ظاہر کیا کہ انہیں فوری طور پر یا کچھ ہی دیر میں زبردستی پاکستان سے واپس بھیج دیا جائے گا۔
خاتون کی یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد واقعے سے متعلق مزید سوالات اٹھ گئے ہیں، تاہم اب تک متعلقہ حکام کی جانب سے ڈیانا کے الزامات پر کوئی باضابطہ مؤقف یا وضاحت سامنے نہیں آئی۔
یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ خاتون کے الزامات میں کس حد تک حقیقت ہے اور حکام کی جانب سے ان کے خلاف کیا قانونی کارروائی کی گئی ہے۔