پی ٹی آئی میں جرأت ہے تو صوابی کراس کرکے دکھائے،گورنرخیبرپختونخوا کاچیلنج

گورنر خیبرپختونخوا کی پی ٹی آئی پر تنقید،پولیس کو کنٹرول کرنے اور ٹائیگر فورس بنانے کاالزام

October 9, 2026 · قومی

فوٹو: فائل

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں جرأت اور غیرت ہے تو صوابی کراس کرکے دکھائے، صوابی کا نام سنتے ہی ان کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے صوابی کی طرف منہ کرکے دکھائیں، انہیں لگ پتا جائے گا۔ صوابی ان کے لیے پل صراط ہے، جب ان کا رخ صوابی کی طرف ہوتا ہے تو وہ یو ٹرن لے کر دوسری طرف چلے جاتے ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبہ جل رہا ہے اور یہ عیاشیاں کررہے ہیں۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی پولیس کو اپنے کنٹرول میں لانا اور ٹائیگر فورس بنانا چاہتی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کو لکی ایرانی سرکس میں تبدیل کردیا ہے۔