پیپلز پارٹی کا گورنر راج کے نفاذ سے متعلق حکومتی قرارداد کے حق میں ووٹ دینے کا فیصلہ
بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اراکین کو گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پراعتماد میں لیا گیا۔
فائل فوٹو
اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ سے متعلق حکومتی قرار داد کے حق میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ارکان کو خیبرپختونخوا کی موجودہ صورت حال اور وفاقی حکومت کے مجوزہ اقدامات سے آگاہ کیا گیا اور ارکان کو قومی اسمبلی میں نئی قانون سازی سے متعلق بھی اعتماد میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اراکین کو خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پراعتماد میں لیا جب کہ کمیٹی کو اس معاملے پر بریفنگ بھی دی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرارداد اور مختلف بلوں پر ووٹ دے گی۔ پیپلز پارٹی نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ قانون سازی میں حکومت کا ساتھ دیا جائے گا۔