غزہ پر متنازعہ ویڈیو، لندن میں بھارتی ریسٹورنٹ کےمالک کا روزگار داؤ پر لگ گیا
ہرمن سنگھ کپور نے ویڈیو میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی فوج سے مطالبہ کیا تھا کہ غزہ میں اب تک کھڑی عمارتوں کو بھی تباہ کر دیا جائے
غزہ پر متنازعہ ویڈیو، لندن میں بھارتی ریسٹورنٹ کےمالک کا روزگار داؤ پر لگ گیا
لندن: غزہ کے حوالے سے متنازعہ ویڈیو جاری کرنے کے بعد لندن میں بھارتی ریسٹورنٹ کے مالک ہرمن سنگھ کپور کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ ان کے کاروبار پر بندش کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ستمبر کے آخر میں ہرمن سنگھ کپور نے ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی فوج سے مطالبہ کیا تھا کہ غزہ میں اب تک کھڑی عمارتوں کو بھی تباہ کر دیا جائے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کے ریسٹورنٹ سنگھ ڈائننگ کو آن لائن شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا اور منفی تبصروں و جائزوں میں اضافہ ہوگیا۔
لندن میں بھارتی ریسٹورنٹ کے مالک ہرمن سنگھ کپور کو کاروبار کی بندش کا خطرہ!
غزہ میں ہر گھر تباہ کرنے کے لیے نیتن یاہو سے اپیل کرنے کے چند روز بعد ریسٹورنٹ پر منفی ریویوز کی بھرمار! اب ہرمن سنگھ کپور اپنا کاروبار بچانے کے لیے مدد کی اپیل کرنے لگے۔
’’ہمارا روزگار داؤ پر لگا ہوا… pic.twitter.com/z1OZVdw8mC
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) October 13, 2026
ریسٹورنٹ مالک نے حالیہ ویڈیو میں عوام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کا روزگار داؤ پر لگا ہوا ہے۔ ان کے دعوے کے مطابق گوگل پر جعلی ایک ستارہ جائزے پوسٹ کیے جا رہے ہیں، جبکہ مثبت جائزے قبول نہیں ہو رہے، جس سے ان کے کاروبار کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔
ہرمن سنگھ کپور کے مطابق مالی مشکلات کے باعث ریسٹورنٹ کا کرایہ بھی بقایا ہو چکا ہے اور مالک مکان نے عدالتی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ تاہم، آن لائن جائزوں میں مبینہ ردوبدل سے متعلق ان کے دعووں کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔