لندن میں پاکستانی سفیر پر پاؤڈر حملے کا دعویٰ جھوٹ نکلا

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دراصل فرانسیسی سیاستدان کی نکلی

October 15, 2026 · امت خاص
پاکستانی سفیر پر حملے کے دعوے کے ساتھ گردش کرتی ویڈیو سے اسکرین گریب

پاکستانی سفیر پر حملے کے دعوے کے ساتھ گردش کرتی ویڈیو سے اسکرین گریب

لندن میں پاکستانی سفیر پر پاؤڈر پھینکے جانے کے دعوے کی حقیقت سامنے آگئی ہے اور یہ دعویٰ بالکل جھوٹ نکلا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو سوٹ میں ملبوس ایک شخص پر اس وقت سفید پاؤڈر پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب وہ گاڑی میں بیٹھ رہا تھا۔ ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا گیا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی سفیر اپنی گاڑی کی جانب جا رہے تھے جبکہ صحافی ان سے پاکستان کی حالیہ صورتحال کے بارے میں سوالات کر رہے تھے۔

تاہم یہ دعویٰ سچ نہیں ہے اور فیکٹ چیک پر معلوم ہوا ہے کہ یہ ویڈیو فرانسیسی سیاستدان رافیل گلکسمین کی ہے جو 11 اکتوبر 2026 کو پیرس میں بائیں بازو کی پرائمری جیتنے کے بعد آٹے سے ڈھکے گئے تھے۔ لندن میں پاکستانی سفیر پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔