خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر اپنی مزاحیہ پوسٹس کی وضاحت کردی
رات 11 بجے تک کام ختم کر لیتے ہیں، جس کے بعد ان کا دماغ متحرک ہو جاتا ہے اور وہ سونے سے پہلے مزاحیہ انداز میں پوسٹس کرتے ہیں
خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر اپنی مزاحیہ پوسٹس کی وضاحت کردی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے رات گئے سوشل میڈیا پر مزاحیہ پوسٹس کرنے کی وجہ بتا دی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان شہزاد اقبال نے خواجہ آصف سے ان کی رات گئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سرگرمیوں کے حوالے سے سوال کیا۔
خواجہ آصف نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ رات 11 بجے تک کام ختم کر لیتے ہیں، جس کے بعد ان کا دماغ متحرک ہو جاتا ہے اور وہ سونے سے پہلے مزاحیہ انداز میں پوسٹس کرتے ہیں۔
یہ گفتگو اس وقت سامنے آئی جب خواجہ آصف کی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مارلن منرو کی تصویر سے متعلق ایک پہیلی پر ردعمل کے بعد سوشل میڈیا پر بحث شروع ہوئی۔ اس معاملے میں تصویر میں موجود سمارٹ واچ کی نشاندہی بھی کی گئی، جس کے بعد ان کی آن لائن سرگرمیوں پر تبصرے کیے گئے۔