دی ہیگ میں منظور پشتین کی تقریر پر پاکستانی مندوب کا واک آؤٹ
الزامات کے دوران پاکستانی سفارت کار آصف درانی نے ان کے بیانات کو شرمناک قرار دیا اور حقائق و اعداد و شمار کی بنیاد پر بحث کرنے کی پیشکش کی۔
دی ہیگ میں منظور پشتین کی تقریر پر پاکستانی مندوب کا واک آؤٹ
ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں منعقدہ جسٹس ڈائیلاگز 2026 کے دوران پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین کی تقریر پر پاکستانی سفارت کار آصف درانی احتجاجاً واک آؤٹ کر گئے۔
منظور پشتین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی فوج اور سکیورٹی اداروں پر پشتونوں کے خلاف مبینہ مظالم، جبری گمشدگیوں، شہریوں کی ہلاکتوں اور خیبر پختونخوا کے وسائل سے مالا مال علاقوں سے لوگوں کی جبری نقل مکانی کے الزامات عائد کیے۔
ویډیو:
کله چې پاکستاني استازو؛ د منظور پښتین د خبرو اورېدو جرأت له لاسه ورکړ او غونډې څخه ووتل.
هغه مهال چې د پښتون ژغورنې غورځنګ مشر منظور پښتین د هاګ عدالت ډیالوګ په غونډه کې د ويډیو له لارې وینا کوله او د پاکستان ترهګریزه څېره یې بربنډوله نو د اعتراض په توګه د پاکستان استازي… pic.twitter.com/IzexBy9rCG— RANA TV (رڼا ټلوېزیون) (@RANATVAF) October 16, 2026
منظور پشتین نے اپنے خطاب میں عسکریت پسند گروہوں کی مبینہ سرپرستی اور مالی معاونت سے متعلق دعوے بھی کیے۔ ان الزامات کے دوران پاکستانی سفارت کار آصف درانی نے ان کے بیانات کو شرمناک قرار دیا اور حقائق و اعداد و شمار کی بنیاد پر بحث کرنے کی پیشکش کی۔
14 اور 15 اکتوبر کو ہونے والی اس تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں پاکستانی مندوب کو منظور پشتین کے خطاب کے دوران واک آؤٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ (The Hague) میں منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران، پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) کے رہنما منظور پشتین نے ایک تقریر کی، جس میں انہوں نے پاکستانی ریاست کی جانب سے پشتون عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے ٹھوس شواہد اور حقائق پیش کیے۔ ان کی تقریر کے فوراً بعد، پاکستانی… pic.twitter.com/T9gGVZwSUx
— Umar pashteen (@umerpashtoon) October 16, 2026