پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں توسیع کر دی
اہم فیصلہ، نوٹم جاری کر دیا گیا، پابندی 27 نومبر 2026 تک نافذ رہے گی۔
پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی پروازوں کی بندش سے متعلق جاری کردہ نوٹم کا منظر۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کرتے ہوئے اسے 27 نومبر 2026 تک بڑھا دیا ہے۔ اس حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر نیا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی پی اے) کے ترجمان کے مطابق، بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضا کی بندش کا یہ نیا نوٹم 27 نومبر 2026 کی صبح 5 بجے تک نافذ العمل رہے گا۔ واضح رہے کہ بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے مسلسل بند چلی آ رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، پاکستانی فضائی حدود کی اس طویل بندش کے نتیجے میں بھارتی ایئرلائنز کو اب تک اربوں روپے کے مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ انہیں متبادل طویل فضائی راستے استعمال کرنا پڑ رہے ہیں۔