مغربی کنارے میں آبادکاروں کے تشدد پر امریکا کا اسرائیل سے سخت کارروائی کا مطالبہ

صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار واضح کر چکے ہیں کہ وہ مغربی کنارے میں کشیدگی یا کسی بحران کی صورتحال نہیں دیکھنا چاہتے۔

October 18, 2026 · اہم خبریں, قومی
مغربی کنارے میں آبادکاروں کے تشدد پر امریکا کا اسرائیل سے سخت کارروائی کا مطالبہ

مغربی کنارے میں آبادکاروں کے تشدد پر امریکا کا اسرائیل سے سخت کارروائی کا مطالبہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی جانب سے تشدد کے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کرے۔

میری لینڈ میں ازبکستان روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کے دوران مارکو روبیو سے امریکی صحافی ہیڈی لیون (Heidi Levine) پر اسرائیلی آبادکاروں کے مبینہ تشدد سے متعلق سوال کیا گیا۔

اس پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے واقعے کی تصاویر دیکھی ہیں، جو ان کے لیے باعثِ تشویش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے اسرائیلی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کریں۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار واضح کر چکے ہیں کہ وہ مغربی کنارے میں کشیدگی یا کسی بحران کی صورتحال نہیں دیکھنا چاہتے۔