پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں ہے، نواز شریف

لندن میں میڈیا سے گفتگو، دہشتگردوں کو نہ چھوڑنے کا عزم، شہداء کے لیے دعائے مغفرت

October 19, 2026 · اہم خبریں
مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن میں میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن میں میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں پر کسی قسم کا کوئی شک نہیں کیا جا سکتا۔

لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے روانگی کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے فوجی جوان ملک اور قوم کی خاطر بڑی دلیری کے ساتھ برسرپیکار ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وطن کی راہ میں جان قربان کرنے والے شہداء کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

دہشتگردی کے ناسور کے حوالے سے سخت مؤقف اپناتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ جو عناصر بھی ملک میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں، انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جانا چاہیے اور ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہیے۔