پی ٹی آئی کے گرفتار ارکان پارلیمنٹ پہنچ گئے، کور کمیٹی میں مذاکرات پر اختلافات سامنے آگئے

اہم پیش رفت، پی ٹی آئی کے 3 ارکان پارلیمنٹ پہنچ گئے، کور کمیٹی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

October 19, 2026 · اہم خبریں
پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی پارلیمنٹ آمد اور کور کمیٹی اجلاس کا منظر

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی پارلیمنٹ آمد اور کور کمیٹی اجلاس کا منظر

قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 3 گرفتار اراکین پارلیمنٹ پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 9 گرفتار اراکین میں سے 5 کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے تھے، جبکہ پارلیمنٹ لاجز میں تینوں ارکان کی رہائش گاہوں کو سب جیل قرار دیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آ گئی ہے۔ اجلاس کے دوران پارٹی کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اور اراکین نے قیادت پر شدید تنقید کی۔ ذرائع کے مطابق اراکین کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کی تاریخ سے لے کر ایمرجنسی لگنے تک جو کچھ ہوا، اس پر ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی جائے تاکہ یہ فیصلہ ہو سکے کہ کس کی غلطی تھی اور مذاکرات کی ناکامی کی وجہ کون بنا۔

اراکین نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں اکثر اہم ملاقاتوں کا علم ہی نہیں ہوتا تھا اور بہت سی باتیں ان سے چھپائی گئیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے انکار کر دیا۔