راجن پور میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ، 9 افراد جاں بحق،36 زخمی

جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو جائے حادثہ سے منتقل کیا گیا۔

October 21, 2026 · اہم خبریں
راجن پور میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ، 9 افراد جاں بحق،36 زخمی(فوٹو سوشل میڈیا فیس بک)

راجن پور میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ، 9 افراد جاں بحق،36 زخمی(فوٹو سوشل میڈیا فیس بک)

راجن پور: انڈس ہائی وے پر بنگلہ ہدایت کے قریب مسافر بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور خواتین و بچوں سمیت 36 مسافر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بس کراچی سے ڈیرہ غازی خان جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو جائے حادثہ سے منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ معمولی زخمی ہونے والے مسافروں کو جائے وقوعہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔