مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار تقریب،گارڈ آف آنر پیش
تقریب کا آغاز پاکستان اور مالدیپ کے قومی ترانے بجانے سے ہوا، جس کے بعد صدر محمد معیزو نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
مالدیپ کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار تقریب،گارڈ آف آنر پیش
اسلام آباد: مالدیپ کے صدر محمد معیزو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جہاں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس آمد پر مالدیپ کے صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
تقریب کا آغاز پاکستان اور مالدیپ کے قومی ترانے بجانے سے ہوا، جس کے بعد صدر محمد معیزو نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کو اپنی کابینہ کے ارکان سے متعارف کرایا۔ بعد ازاں مالدیپ کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی بہتری کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔