میرا بیان ذاتی رائے تھی، حکومت کی شرمندگی کا تاثر غیر ضروری ہے، حنا پرویز بٹ
سوشل میڈیا پر ذاتی خیالات کے اظہار کو حکومت کی مجموعی پالیسی یا شرمندگی سے جوڑنا مناسب نہیں ، وضاحت
فائل فوٹو
لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے اپنے حالیہ متنازع ٹویٹ پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ’’یہ مریم نواز صاحبہ کی حکومت ہے، یہاں فوری انصاف ملتا ہے‘‘ کا جملہ اپنی ذاتی رائے کے طور پر تحریر کیا تھا۔ انہوں نے اس تاثر کو رد کر دیا کہ یہ ٹویٹ حکومت کے خلاف کوئی چارج شیٹ تھی یا اس کے ذریعے کسی ادارے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
اپنے وضاحتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس ٹویٹ پر ہونے والی تنقید بالکل غیر ضروری اور بے بنیاد ہے۔
وضاحتی بیان: میں نے یہ ٹویٹ کہ ’’یہ مریم نواز صاحبہ کی حکومت ہے، یہاں فوری انصاف ملتا ہے‘‘ اپنی ذاتی رائے کے طور پر کیا تھا۔ یہ نہ حکومت کے خلاف کوئی چارج شیٹ تھی اور نہ کسی ادارے پر تنقید۔ میرے خیال میں اس پر ہونے والی تنقید غیر ضروری ہے۔
میں اپنی کولیگ عظمیٰ بخاری کا احترام… pic.twitter.com/TCrThTSOh0— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) October 22, 2026
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے ردعمل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا میں اپنی کولیگ عظمیٰ بخاری کا احترام کرتی ہوں۔ بطور وزیر اطلاعات حکومت کی پالیسی واضح کرنا اور اس کا دفاع کرنا ان کی ذمہ داری ہے، لیکن میرے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دی گئی رائے کو ‘ناسمجھی’ قرار دینا یا اس سے حکومت کی شرمندگی جوڑنا غیر ضروری تھا۔ میں اس بات سے بالکل اتفاق نہیں کرتی کہ میری رائے سے حکومت کو کسی قسم کی شرمندگی اٹھانی پڑی۔
انہوں نے مزید تاکید کی کہ سوشل میڈیا پر ذاتی خیالات کے اظہار کو حکومت کی مجموعی پالیسی یا شرمندگی سے جوڑنا مناسب نہیں ہے۔